Mirza Ghulam Ahmad Qadiani, Father, Brother and British government

اور میرا باپ اسی طرح خدمات میں مشغول رہا ، یہاں تک کہ پیرانہ سالی تک پہنچ گیا اور سفر آخرت کا وقت آ گیا اور اگر ہم اس کی تمام خدمات لکھنا چاہیں تو اس جگہ سما نہ سکیں اور ہم لکھنے سے عاجز رہ جائیں ۔ پس خلاصہ کلام یہ ہے کہ میرا باپ سرکار انگریزی کے مراحم کا ہمیشہ امیدوار رہا اور عند الضرورت خدمتیں بجا لاتا رہا ، یہاں تک کہ سرکار انگریزی نے اپنی خوشنودی کی چٹھیات سے اس کو معزز کیا اور ہر ایک وقت اپنے عطاؤں کے ساتھ اس کو خاص فرمایا اور اس کی غمخواری فرمائی اور اس کی رعایت رکھی اور اس کو اپنے خیر خواہوں اور مخلصوں میں سے سمجھا ۔ پھر جب میرا باپ وفات پا گیا تب ان خصلتوں میں اس کا قائم مقام میرا بھائی ہوا جس کا نام مرزا غلام قادر تھا اور سرکار انگریزی کی عنایات ایسی ہی اس کے شامل حال ہو گئیں جیسی کہ میرے باپ کے شامل حال تھیں اور میرا بھائی چند سال بعد اپنے والد کے فوت ہو گیا اور پھر ان دونوں کی وفات کے بعد میں ان کے نقش قدم پر چلا اور ان کی سیرتوں کی پیروی کی اور ان کے زمانہ کو یاد کیا

نور الحق حصہ اول صفحہ ٢٧ مندرجہ روحانی خزائن جلد ٨ صفحہ ٣٧ از مرزا غلام احمد قادیانی

  523 Hits

مرزا غلام احمد قادیانی کا حضرت عیسی علیہ السلام کے معجزات کے متعلق عقائد

مرزا قادیانی کہتا ہے کہ

ابتداء سے میرا یہی مذہب ہے کہ میرے دعویٰ کے انکار کی وجہ سے کوئی شخص کافر یا دجال نہیں ہوسکتا۔

(تریاق القلوب ص130، خزائن ج15ص432)

سوال یہ ہے کہ مرزاغلام احمد قادیانی مدعی نبوت ہے۔ کیا قرآن وسنت کی روشنی میں نبی کا انکار کفر نہیں ؟۔ اگر کفر نہیں ہے تو پھر مرزا قادیانی کے انکار کرنے سے مسلمان کافر کیوں ؟

مرزاقادیانی نے لکھا ہے کہ

Continue reading
  3038 Hits

مرزا غلام احمد قادیانی کے سائنسی نظریات اور معلومات

مرزا غلام احمد قادیانی کے سائنسی نظریات اور معلومات

مرزا قادیانی لکھتا ہے:

اِس وقت جو ضرورت ہے۔ وہ یقینا سمجھ لو۔ سیف کی نہیں بلکہ قلم کی ہے۔ ہمارے مخالفین نے اسلام پر جو شبہات وارد کئے ہیں اور مختلف سائنسوں اور مکائد کی رُو سے اللہ تعالیٰ کے سچے مذہب پر حملہ کرنا چاہا ہے۔ اس نے مجھے متوجہ کیا ہے کہ میں قلمی اسلحہ پہن کر اس سائنس اور علمی ترقی کے میدانِ کارزار میں اُتروں اور اسلام کی روحانی شجاعت اور باطنی قوت کا کرشمہ بھی دکھلائوں۔ میں کب اس میدان کے قابل ہوسکتا تھا۔ یہ تو صرف اللہ تعالیٰ کا فضل ہے اور اس کی بے حد عنایت ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ میرے جیسے عاجز انسان کے ہاتھ سے اُس کے دین کی عزت ظاہر ہو۔

(ملفوظات جلد اوّل صفحہ 38، طبع جدید از مرزا قادیانی)

مرزا کے قلمی اسلحے سے لکھی جانے والی چند سائنسی تحریریں

اور اس مادہ کے لیے ضروری نہیں کہ ساگ پات کی کسی قسم پر رُوح، شبنم کی طرح گرے اور اس سے رُوح کا نطفہ پیدا ہو۔ بلکہ وہ مادہ گوشت سے بھی پیدا ہوسکتا ہے خواہ وہ گوشت بکرہ کا ہو۔ یا مچھلی کا۔ یا ایسی مٹی ہو جو زمین کی نہایت عمیق تہہ کے نیچے ہوتی ہے جس سے مینڈکیں وغیرہ کیڑے مکوڑے پیدا ہوتے ہیں۔

(چشمہ معرفت صفحہ 116 مندرجہ روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 124 از مرزا قادیانی)

Continue reading
  2609 Hits

مكة المكرمة اور المدينة المنورة کے متعلق مرزا غلام احمد قادیانی کے عقائد

مکہ و مدینہ سے بڑھ کر

مرزا قادیانی اور اس کی ذریت کی بے قابو زبانوں کی جسارتیں

انوار و تجلیات، فیوض و برکات، عقیدت و افتخار کے لحاظ سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ دو ایسے روحانی و نورانی مراکز ہیں جن کی روئے زمین پر نظیر نہیں ملتی۔ مکہ فضیلتوں کا شہر ہے۔ یہاں اللہ تعالیٰ کا وہ گھر ہے جسے ابراہیم علیہ السلام و اسماعیل علیہ السلام نے مل کر از سرِ نو بنایا۔ اس شہر میں انبیا کے امام حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت ہوئی۔ یہی وہ شہر ہے جس کی اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں قسمیں کھاتا ہے۔ یہی وہ شہر ہے جسے مختلف محبوب ناموں سے کبھی بلدالامین، کبھی ام القریٰ اور کبھی حرم امن کے نام سے یاد کیا گیا ہے۔ اس شہر کو ارض قرآن ہونے کا شرف حاصل ہے۔ بیت اللہ میں پڑھی جانے والی ایک نماز کا ثواب ایک لاکھ نمازوں کے برابر ہے۔

مدینہ منورہ میں سرکار دو عالم صلی اﷲ علیہ وسلم کا روضہ اقدس ہے جو مرجع خلائق ہے۔ کل روئے زمین پر ایسے آستانہ جود و کرم کی مثال نہیں ملتی۔ یہاں شاہ و گدا سبھی بھکاری ہیں۔ اس سرزمین کی فضیلت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کی مٹی کے ذروں نے رحمت عالم صلی اﷲ علیہ وسلم کی قدم بوسی کا اعزاز حاصل کیا۔ اس سرزمین کی معراج قسمت کہ امام الانبیا صلی اﷲ علیہ وسلم اسی میں پردہ نشین ہیں۔ مسجد نبوی صلی اﷲ علیہ وسلم میں ایک نماز ادا کرنے کا ثواب پچاس ہزار نمازوں کے برابر ہے، حضرت ابن عمرؓ، حضور نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ جو شخص اس کی طاقت رکھتا ہو کہ مدینہ طیبہ میں مرے، اسے چاہیے کہ وہیں مرے، اس لیے کہ میں اس شخص کا سفارشی ہوں گا جو مدینہ میں مرے گا۔ دوسری حدیث میں ہے کہ میں اس کا گواہ بنوں گا۔'' (ترمذی، ابن ماجہ) حج بیت اللہ اسلام کے ارکان خمسہ میں سے ایک ہے جو سچے عشق اور صادق جنون کا سفر ہے اور جس میں اللہ تعالیٰ کے بندے اپنی نیاز مندی کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہیں۔ محمد عربی علیہ الصلوۃ والسلام کے مخلص امتیوں کے لیے ارض مدینہ کی زیارت بھی گویا اس مبارک سفر کا ایک حصہ ہے۔ یہی وہ شہر ہے جہاں گنبد خضریٰ کی بہاروں سے فضا گلفام ہے۔ ستر ہزار ملائکہ روزانہ درود و سلام کے لیے حاضر ہوتے ہیں۔ مدینہ طیبہ میں ہر دن عید اور ہر شب شب سعید ہے۔

جھوٹے مدعی نبوت آنجہانی مرزا قادیانی کا دل حضور رسالت مآب صلی اﷲ علیہ وسلم کی ذات اور آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کے دونوں شہروں کے بارہ میں بغض اور عداوت سے بھرا پڑا تھا۔ وسائل کے باوجود اس کا ارتدادی جذبہ اور زندیقیت اسے مکہ اور مدینہ نہ لے جا سکی اور نہ اسے مراکز مہر و وفا کا دیدار ہی کرنے کی توفیق ہوئی۔

مرزا قادیانی کو حرمین کی حاضری سے قدرت نے محروم رکھا۔ جس طرح حضور رسالت مآب صلی اﷲ علیہ وسلم کے مقابل مرزا قادیانی نے اپنی جھوٹی اور خانہ ساز نبوت کا ڈھونگ رچایا، اسی طرح مرزا غلام احمد قادیانی نے اپنے مرکز قادیان کو مکہ و مدینہ سے برتر ثابت کرنے میں مختلف نوعیت کے دعوے کیے۔

آئیے بوجھل دل کے ساتھ دیکھتے ہیں کہ مرزا قادیانی جیسے شاطر، فریبی اور یہود و نصاریٰ کے ایجنٹ نے کس طرح ان پاک شہروں کی توہین کی۔

Continue reading
  2562 Hits

ختم نبوت

ختم نبوت

مسلمانوں کے عقیدہ کے مطابق ختم نبوت سے مراد یہ ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالٰیٰ کے آخری نبی اور آخری رسول ہیں۔ اللہ رب العزت نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس جہاں میں بھیج کر بعثت انبیاء کا سلسلہ ختم فرما دیا ہے۔ اب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد کوئی نبی مبعوث نہیں ہوگا۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوت کا ذکر قرآن حکیم کی 100 سے بھی زیادہ آیات میں نہایت ہی جامع انداز میں صراحت کے ساتھ کیا گیا ہے۔

ارشادِ خداوندی ہے

مَّا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَكِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا

(الاحزاب، 33 : 40)

Continue reading
  2559 Hits

امیر مرکزیہ حضرت مولانا عبد المجید لدھیانوی مدظلہ

امیر مرکزیہ حضرت مولانا عبد المجید لدھیانوی مدظلہ کی طرف سے حضرات علماء کرام کی خدمت میں ضروری گذارش

نحمدہ و نصلہ علی رسولہ الکریم، اما بعد بخدمت علیجناب حضرات علماء کرام آپ سے بہتر کون جانتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و ناموس کے تحفظ کا مسئلہ مسلمانوں کے ایمان کی جان ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ادنی سی گستاخی انسان کو دارین کی فلاح سے محروم اور ابدی عذاب و شقاوت کا مستحق بنا دیتی ہے۔ حال ہی میں ملکی اخبارات میں ننکانہ کی ملعونہ آسیہ کا کیس بہت شہرت حاصل کر گیا ہے۔ اس مسیحی خاتون نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اہانت کا ارتکاب کیا۔ پنجائیت، پولیس کی انکوائری نے اسے ملزم ثابت کیا۔ پرچہ درج ہوا۔ سیشن جج نے کیس کی سماعت کی۔ گواہان کے بیانات، مقدمہ کے چالان اور خود ملزمہ کے اعتراف کے بعد عدالت نے اسے مجرم قرار دے کر سزا سنائ۔ ہائیکورٹ میں اس فیصلہ کے خلاف مجرمہ نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔ اس کی سماعت نہیں ہوئ۔ اگر ہائیکورٹ کا فیصلہ مجرمہ ک خلاف ہوا تو سپریم کورٹ میں اس کے خلاف اپیل کا مرحلہ باقی ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ اگر خلاف ہو جائے تو بھی مجرمہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے خلاف نظر ثانی کی درخواست کا حق رکھتی ہے۔ ابھی تمام تر یہ عدالتی طریق کار باقی ہے۔ ان سب کو نظر انداز کر کے ملعونہ آسیہ کے ہاں جیل میں گورنر پنجاب گئے اور پھر ملک میں آسیہ کو بچانے کی جدوجہد، اس قانون تحفظ ناموس رسالت کو ختم کرنے کا پروپیگینڈہ اس زور کے ساتھ شروع ہو گیا کہ کان پڑی آواز نہیں سنائ دیتی۔ ان حالات میں پیپلز پارٹی کی ایک رکن قومی اسمبلی جناب شیریں رحمان نے اس قانون کوختم کرنے یا تبدیل کرنے کا بل قومی اسمبلی میں جمع کروا دیا ہے۔ گورنر پنجاب، شیریں رحمان، ملک بھر کی این جی اوز وغیرہ کی کاروائیوں کو امریکی مطالبہ کے تناظر میں دیکھا جائے تو شدید اندیشہ پیدا ہو گیا ہے کہ کسی وقت بھی تحفظ ناموس رسالت کو ختم کرنے کی سازش تکمیل کو پہنچ سکتی ہے۔ اس کے بعد کف افسوس ملنے کے ہمارے پاس باقی کچھ نہ رہ پائے گا۔ ان حالات میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی طرف سے آپ کی خدمت میں گذارش ہے کہ خطبہ جمعہ، تحریر و تقریر، اخبارات کے ذریعہ اس قانون کی اہمیت و افادیت اور تحفظ ناموس رسالت کی مسلمانوں کے ہاں حساسیت کے لئے رائے عامہ کو بیدار کرنے میں اپنا فرض ادا کریں۔ اپنے حلقہ کے قومی اسمبلی کے ممبران کو قائل کریں کہ اسمبلی میں بھی اس سازش کو ناکام بنائیں۔ امید ہے کہ اپنی خداداد صلاحیتوں کو پیغمبر علیہ السلام کی عزت و ناموس کے تحفظ کے لئے صرف کر کے ممنون فرمائیں گے۔ جزاکم اللہ تعالی احسن الجزاء

  2635 Hits

حافظہ اور انشراح صدر کے لیے

حضرت خان محمد صاحب کا ارشاد گرامی ہے کہ جو شخص اول و آخر ایک ایک مرتبہ درود شریف پڑھے اور درمیان میں سات مرتبہ یہ وظیفہ پڑھے اور اس معمول کی پابندی کرے ، اس شخص کے حافظہ اور یاداشت کے لیے نہایت مفید ہے۔

اَللّٰھُمَّ نَوِّرْ قَلْبِیْ بِعِلْمِکَ وَاسْتَعْمِلْ بَدَنِیْ بِطَاعَتِکَ

  2527 Hits

حضرت مولانا خواجہ ابو سعد احمد خان

حضرت مولانا خواجہ خان محمد صاحب مدظلہ فرماتے ہیں کہ حضرت مولانا حبیب الرحمٰن لدھیانوی ، صدر مجلس احرار نے ایک موقع پر ارشاد فرمایا کہ تحریک مسجد شہید گنج کے سلسلہ میں پورے ملک سے دو اکابر اولیاء ایک حضرت اقدس مولانا ابو سعد احمد خان اور دوسرے حضرت اقدس شاہ عبد القادر رائے پوری نے ہماری رہنمائ کی اور تحریک سے کنارہ کش رہنے کا حکم دیا۔ فرمایا ۔ حضرت اقدس ابو سعد احمد خان بانی خانقاہ سراجیہ نے یہ پیغام بھجوایا تھا کہ " مجلس احرار تحریک مسجد شہید گنج سے علیحدہ رہے اور مرزائیت کی تردید کا کام رکنے نہ پائے اسے جاری رکھا جائے۔ اس لئے اگر اسلام باقی رہے گا تو مسجدیں باقی رہے گی اگر اسلام باقی نہ رہا تو مسجدوں کو کون باقی رہنے دیگا" مسجد شہید گنج کے ملبہ کے نیچے مجلس احرار کو دفن کرنے والے کفار اور قادیانی اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔ جبکہ مرزائیت کی تردید کے لیے مستقل ایک جماعت مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے نام سے تشکیل پا کر قادیانیت کو ناکوں سے چنے چبوا رہی ہے۔

  2654 Hits

مناظر اسلام مولانا لال حسین اختر بمقابلہ قادیانی جماعت کے ناظر دعوت و تبلیغ زین العابدین ولی اللہ شاہ

مناظر اسلام مولانا لال حسین اختر کے متعلق قادیانی جماعت کے ناظر دعوت و تبلیغ زین العابدین ولی اللہ شاہ نے اخبار الفضل مورخہ یکم جولائ ۱۹۵۰ میں باضابطہ اعلان کیا

مبلغین سلسلہ و دیگر احباب محتاط رہیں

مولوی لال حسین اور اس قماش کے دوسرے مبلغین جگہ بہ جگہ ہمارے خلاف اکھاڑے قائم کئے ہوئے ہیں۔ جماعت احمدیہ اور اس کے مقدس امام کو بازاری قسم کی گندی گالیاں دیتے اور ہمارے عقائد اور اقوال ۔۔۔ کا مذاق اڑاتے ہیں۔ اپنے طرف سے من گھڑت باتیں ہماری طرف سے منسوب کر کے لوگوں کو مغالطہ میں ڈالتے ہیں اور مبلغین سلسلہ کو چیلنج دیتے ہیں کہ ان کے ساتھ مناظرہ کر لیں۔۔۔ چنانچہ ساہیوال کے جلسہ میں لال حسین اختر نے مبلغین سلسلہ کوخطاب کر کے بار بار کہا آو مناظرہ کرو ۔ تم مذہبی جماعت نہیں بلکہ سیاسی جماعت ہو۔ عنوان ہو کہ قادیانی کافر تھا انگریز کا جاسوس تھا۔ دجال تھا۔ کذاب تھا۔ گونگا شیطان تھا۔ اگر نہ آو تو لعنتہ اللہ علی الکاذبین۔ فرشتوں کی لعنت۔آسمان کی لعنت۔ زمین کے بسنے والوں کی لعنت۔ میں اللہ پاک کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اگر مرزائ مقابلہ پر آئے تو دن کے تارے نہ دکھائے تو لال حسین اختر میرا نام نہیں۔ کوئ مرزائ میرا سامنے بول نہیں سکتا۔ کوئ میرے سامنے آئے تو ناطقہ بند ہو جائے گا ۔۔۔ اس لیے میں زین العابدین قادیانی ناظر دعوۃ و ارشاد مبلغین سلسلہ کو کھلے الفاظ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ مناظروں کے لیے ان کے چیلنجوں پر قطعا توجہ نہ کی جائے۔ بلکہ ان کے کسی ایسے جلسوں میں کسی احمدی کو شریک نہ ہونا چاہیے

الفضل یکم جولائ ۱۹۵۰ صفحہ ۴

۵ جولائ ۱۹۵۰ کے اخبار میں لکھا ہے

Continue reading
  1503 Hits

قادیانیت منکر ختم نبوت

قادیانیت ، منکرین ختم نبوت کا ایسا گروہ ہے جسے انگریز نے عالم اسلام کی بیخ کنی کے لیے خود کاشت کیا اور پھر اس کے تمام مفادات کا تحفظ کیا۔ یہ لوگ اعلی عہدوں پر فائز ہونے کے باعث دن رات پورے امت مسلمہ ، اسلام اور وطن عزیر کے خلاف تباہ کن ریشہ دوانیوں میں مصروف ہیں۔ یہ مار آستین ہیں۔ یہ لوگ بیرونی ممالک میں اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اسلام دشمن طاقتوں کی جاسوسی ، اسلام کی تخریب اور پاکستان کی جڑیں کاٹنے کا کام کرتے ہیں۔ عالم اسلام کے اول دشمن اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ان کا مشن پوری سرگرمی سے کام کر ریا ہے۔ اسرائیل کی فوج میں باقائدہ قادیانی موجود ہیں۔ ان حالات میں اس فتنہ کے تدراک کی ذمہ داری امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر فرد پر عائد ہوتی ہے۔

جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازھری

سجادہ نشین آستانہ عالیہ امیریہ

بھیرہ شریف ، سرگودھا

  2576 Hits

ختم نبوت - اجماع امت

ختم نبوت

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ہر قسم کی نبوت اور وحی کا اختتام اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری نبی و رسول ہونا اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ہے۔ تقریباَ چودہ سو برس سے کروڑ ہا مسلمان اس عقیدہ پر رہے، لاکھوں علماء امت نے اس مسئلہ کو قرآن وحدیث کی تفسیر و تشریح کرتے ہوئے واضح فرمایا۔

کبھی بھی یہ بحث پیدا نہیں ہوئ کہ نبوت کے کچھ اقسام ہیں اور ان میں سے کوئ خاص قسم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بھی باقی ہے، یا نبوت کی تشریعی غیر تشریعی یا ظلی و بروزی یا مجازی اور لغوی وغیرہ اقسام ہیں۔ قرآن و حدیث میں اس کا کوئ اشارہ تک نہیں۔ پوری امت اور علماء امت نے نبوت کی یہ قسمیں نہ دیکھی نہ سنی۔ بلکہ صحابہ و تابعین سے لے کر آج تک پوری امت محمدیہ علی صاحبہا الصلوۃ و السلام اس عقیدہ پر قائم رہی کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ہر طرح کی نبوت و رسالت ختم ہے۔ آپ بلا استشناء آخری نبی ہیں۔ آپ کے بعد کوئ نبی یا رسول پیدا نہیں ہو گا ۔حضرت عیسی علیہ السلام جو آپ سے پہلے پیدا ہو کر منصب نبوت پر فائز ہو چکے ہیں ان کا آخری زمانہ میں آنا اس کے قطعا منافی نہیں

مفتی محمد شفیع

  2529 Hits

ختم نبوت کا معنی اور مطلب

اللہ رب العزت نے سلسلہ نبوت کی ابتدا سیدنا آدم علیہ السلام سے فرمائ اور اس کی انتہا محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس پر فرمائ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نبوت ختم ہو گئ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم آخر الانبیا ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی کو نبی نہ بنایا جائے گا۔ اس عقیدہ کو شرہعت کی اصطلاح میں عقیدہ ختم نبوت کہا جاتا ہے
مولانا محمد یوسف لدھیانوی

  2572 Hits

جماعت احمدیہ کا مستقبل

مولانا محمد انور شاہ کشمیری رحمتہ اللہ علیہ کا ایک کشف ہے کہ ایک وقت آئے گا کہ پوری دنیا میں مرزائیت نام کی کوئ چیز تلاش کرنے کے باوجود نہیں ملی گی۔ اسی طرح قطب دوراں حضرت مولانا عبد اللہ رحمتہ اللہ علیہ نے اپنے خاص ارادت مند حاجی عبد الرشید صاحب [مدظلہ] کے سوال کے جواب میں ارشاد فرمایا تھا کہ ایک وقت آئے گا کہ قادیانیت حرف غلط کی طرح پوری دنیا سے مٹا دی جائے گی۔

حضرت مولانا خان محمد

  2530 Hits

ختم نبوت اور وحدت امت

ختم نبوت سے وحدت امت کا راز وابستہ ہے۔ فتنہ انکار ختم نبوت ملی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی ناپاک استعماری سازش تھی۔ آج کے تمام طبقات و مکاتب فکر مل کر ہی باہمی اتحاد و اعتماد سے اس فتنہ کو ختم کر سکتے ہیں۔ اللہ رب العزت کا فضل و کرم ہے کہ عالمی محلس تحفظ ختم نبوت نے اپنے اکابر کی اس سنت کو زندہ رکھنے کی حکمت عملی کو اپنایا ہوا ہے کہ مسئلہ ختم نبوت کسی ایک فرقہ کا مسئلہ نہیں پوری امت کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ اس میں کوشش و کاوش اور اجتماعی طور پر بڑھ چڑھ کر حصہ لینا تمام مسلمانوں کے لیے انتہائ ضروری ہے اور رحمتہ العالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کا باعث ہے۔
حضرت مولانا خان محمد

  2584 Hits

Khatme Nubuwwat Awareness Program

بعد الحمد الصلوۃ وارسال التسلیمات و التحیات ; فقیر ابوالخلیل خان محمد عفی عنہ

جناب واجب الاحترام علمائے کرام

زید مجد کم العالی

السلام علیکم و رحمتہ اللہ

آپ کو معلوم ہے قادیانی۔ مرزائ اندر اندر مسلمانوں کو مرتد بنانے میں مصروف ہیں۔ میں آپ حضرات سے اللہ کے نام پر اپیل کرتا ہوں کہ مہینہ میں صرف ایک ہی دفعہ سھی اپنے خطبے میں صرف دس پندرہ منٹ تخفظ عقیدہ ختم نبوت اور قادیانی مرزا کا مکروہ چہرہ کے متعلق نوجوانوں کو آگاہ فرما دیا کریں۔ ; تا کہ ھم حضور صلی اللہ کے اس حق کو ادا کرنے میں خدا کے ہاں ; اجر کے مستحق بن سکیں۔ امید ہے کہ آپ توجہ فرمائیں گے۔

والسلام

Continue reading
  595 Hits

تصوف میں مجاہدہ

نفسانی خواہشات کے ازالہ کے لیے احکام شرعیہ میں سے ایک حکم بجا لانا ان ہزار سالہ ریاضات سے بہتر ہے جو اپنی طرف سے کیے جائیں ؛ بلکہ جو ریاضات و مجاہدات تقاضائے شریعت مطہرہ کے مطابق نہ ہوں نفسانی خواہشات کی تائید و تقویت کا باعث بنتے ہیں

مکتوب۵۲ جلد اول

حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی شیخ احمد فاروقی سرہندی

  2530 Hits
Tags:
Back To Top