ختم نبوت - اجماع امت

ختم نبوت

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ہر قسم کی نبوت اور وحی کا اختتام اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری نبی و رسول ہونا اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ہے۔ تقریباَ چودہ سو برس سے کروڑ ہا مسلمان اس عقیدہ پر رہے، لاکھوں علماء امت نے اس مسئلہ کو قرآن وحدیث کی تفسیر و تشریح کرتے ہوئے واضح فرمایا۔

کبھی بھی یہ بحث پیدا نہیں ہوئ کہ نبوت کے کچھ اقسام ہیں اور ان میں سے کوئ خاص قسم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بھی باقی ہے، یا نبوت کی تشریعی غیر تشریعی یا ظلی و بروزی یا مجازی اور لغوی وغیرہ اقسام ہیں۔ قرآن و حدیث میں اس کا کوئ اشارہ تک نہیں۔ پوری امت اور علماء امت نے نبوت کی یہ قسمیں نہ دیکھی نہ سنی۔ بلکہ صحابہ و تابعین سے لے کر آج تک پوری امت محمدیہ علی صاحبہا الصلوۃ و السلام اس عقیدہ پر قائم رہی کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ہر طرح کی نبوت و رسالت ختم ہے۔ آپ بلا استشناء آخری نبی ہیں۔ آپ کے بعد کوئ نبی یا رسول پیدا نہیں ہو گا ۔حضرت عیسی علیہ السلام جو آپ سے پہلے پیدا ہو کر منصب نبوت پر فائز ہو چکے ہیں ان کا آخری زمانہ میں آنا اس کے قطعا منافی نہیں

مفتی محمد شفیع

  2586 Hits
Back To Top