حضرت مولانا خواجہ ابو سعد احمد خان

حضرت مولانا خواجہ خان محمد صاحب مدظلہ فرماتے ہیں کہ حضرت مولانا حبیب الرحمٰن لدھیانوی ، صدر مجلس احرار نے ایک موقع پر ارشاد فرمایا کہ تحریک مسجد شہید گنج کے سلسلہ میں پورے ملک سے دو اکابر اولیاء ایک حضرت اقدس مولانا ابو سعد احمد خان اور دوسرے حضرت اقدس شاہ عبد القادر رائے پوری نے ہماری رہنمائ کی اور تحریک سے کنارہ کش رہنے کا حکم دیا۔ فرمایا ۔ حضرت اقدس ابو سعد احمد خان بانی خانقاہ سراجیہ نے یہ پیغام بھجوایا تھا کہ " مجلس احرار تحریک مسجد شہید گنج سے علیحدہ رہے اور مرزائیت کی تردید کا کام رکنے نہ پائے اسے جاری رکھا جائے۔ اس لئے اگر اسلام باقی رہے گا تو مسجدیں باقی رہے گی اگر اسلام باقی نہ رہا تو مسجدوں کو کون باقی رہنے دیگا" مسجد شہید گنج کے ملبہ کے نیچے مجلس احرار کو دفن کرنے والے کفار اور قادیانی اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔ جبکہ مرزائیت کی تردید کے لیے مستقل ایک جماعت مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے نام سے تشکیل پا کر قادیانیت کو ناکوں سے چنے چبوا رہی ہے۔

×
Stay Informed

When you subscribe to the blog, we will send you an e-mail when there are new updates on the site so you wouldn't miss them.

حافظہ اور انشراح صدر کے لیے
مناظر اسلام مولانا لال حسین اختر بمقابلہ قادیانی ج...

Related Posts

 

Comments

No comments made yet. Be the first to submit a comment
Already Registered? Login Here
Thursday, 09 May 2024

Captcha Image

Back To Top