Monday, 09 November 2020
  0 Replies
  724 Visits
0
Votes
Undo
  Subscribe
Love for all Hatred for none

قادیانی اخلاق

روزمرہ زندگی میں شائستہ گفتگو ہر شخص کے اخلاق عالیہ میں شامل ہونی چاہیے۔ آنجہانی مرزا قادیانی کے سینہ بے گنجینہ اور زبان بے عنان سے ایسی ایسی فحش گالیاں نکلیں جنھیں سن کر بڑی سے بڑی بھٹیارن بھی پناہ مانگے۔ مرزا قادیانی نے اپنی کتابوں میں ایسے ایسے الفاظ تحریر کیے ہیں کہ جنھیں پڑھ کر ایک مسلمان کا دل زخم زخم اور جگر پاش پاش ہوتا ہے۔ مرزا قادیانی کو جب اس کی اصلیت دکھائی گئی تو اس نے غصے میں آ کر لوگوں کو ماں بہن کی ننگی گالیاں دینی شروع کر دیں۔ آئیے مرزا غلام احمد قادیانی کے اخلاق کے چند نمو نے دیکھئے







بندروں اور سؤروں کی طرح

جس وقت یہ سب باتیں پوری ہو جائیں گی ، تو کیا اُس دن یہ احمق مخالف جیتے ہی رہیں گے ؟ اور کیا اس دن یہ تمام لڑنے والے سچائی کی تلوار سے ٹکڑے ٹکڑے نہیں ہو جائیں گے ؟ ان بیوقوفوں کو کوئی بھاگنے کی جگہ نہیں رہے گی اور نہایت صفائی سے ناک کٹ جائے گی اور ذلت کے سیاہ داغ ان کے منحوس چہروں کو بندروں اور سؤروں کی طرح کر دیں گے ۔



انجام آتھم صفحہ 53 مندرجہ روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 337 از مرزا قادیانی







خنزیر سے زیادہ پلید لوگ

دنیا میں سب جانداروں سے زیادہ پلید اور کراہت کے لائق خنزیر ہے مگر خنزیر سے زیادہ پلید وہ لوگ ہیں جو اپنے نفسانی جوش کے لیے حق اور دیانت کی گواہی کو چھپاتے ہیں ۔ اے مردار خور مولویو ! اور گندی روحو ! تم پر افسوس ! کہ تم نے میری عداوت کے لیے اسلام کی سچی گواہی کو چھپایا ۔ اے اندھیرے کے کیڑو



انجام آتھم صفحہ 21 مندرجہ روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 305 از مرزا قادیانی







جیسا کہ سنڈاس پاخانہ سے

منشی الٰہی بخش صاحب نے جھوٹے الزاموں اور بہتان اور خلافِ واقعہ کی نجاست سے اپنی کتاب ’’ عصائے موسیٰ ‘‘ کو ایسا بھر دیا ہے جیسا کہ ایک نالی اور بدر رو گندے کیچڑ سے بھری جاتی ہے یا جیسا کہ سنڈاس پاخانہ سے ۔



اربعین نمبر 4 حاشیہ صفحہ 114، 115 روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 457 , 456 از مرزا قادیانی







جھوٹ کی نجاست ، آسمانی لعنت

اس پیشگوئی کی تکذیب میں پادریوں نے جھوٹ کی نجاست کھائی ۔ عبدالحق اور عبدالجبار غزنویان وغیرہ مخالف مولویوں نے بھی وہ نجاست کھائی … عبدالحق غزنوی بار بار لکھتا ہے کہ پادریوں کی فتح ہوئی ۔ ہم اس کے جواب میں بجز اس کے کیا کہیں اور کیا لکھیں کہ اے بدذات یہودی صفت پادریوں کا اس میں منہ کالا ہوا اور ساتھ ہی تیرا بھی ۔ اور پادریوں پر ایک آسمانی لعنت پڑی اور ساتھ ہی وہ لعنت تجھ کو بھی کھا گئی ۔ اگر تو سچا ہے تو اب ہمیں دکھلا کہ آتھم کہاں ہے ؟ اے خبیث کب تک تو جئے گا



انجام آتھم صفحہ 45 مندرجہ روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 329 از مرزا قادیانی







خدائی لعنت کے دس لاکھ جوتے

خاص کر رئیس الدجالین عبدالحق غزنوی اور اس کا تمام گروہ علیہم نعال لعن اللّٰہ الف الف مرۃ ترجمہ ان پر خدائی لعنت کے دس لاکھ جوتے برسیں ! اے پلید دجال ! پیشگوئی تو پوری ہو گئی ۔ لیکن تعصب کے غبار نے تجھ کو اندھا کر دیا ۔



انجام آتھم صفحہ 46 مندرجہ روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 330 از مرزا قادیانی







مرد خنزیر ، عورتیں کتیاں

انّ العدا صاروا خنازیر الغلا ۔ ونسائھم من دونھن الا کلب ۔ دشمن ہمارے بیابانوں کے خنزیر ہو گئے اور ان کی عورتیں کتیوں سے بڑھ گئی ہیں ۔



نجم الہدی صفحہ 53 مندرجہ روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 53 از مرزا قادیانی







ولد الحرام

اور ہماری فتح کا قائل نہیں ہوگا تو صاف سمجھا جاوے گا کہ اس کو ولد الحرام بننے کا شوق ہے اور حلال زادہ نہیں ۔



Read full article
There are no replies made for this post yet.
Back To Top