By Khatme Nubuwwat on Tuesday, 10 November 2020
Posted in Family
Replies 0
Likes 0
Views 4.4K
Votes 0

کتاب البریہ صفحہ ٣ تا ٦ مندرجہ روحانی خزائن جلد ١٣ صفحہ ٤ تا ٦ از مرزا قادیانی



میں ایک ایسے خاندان سے ہوں کہ جو اس گورنمنٹ کا پکا خیر خواہ ہے ۔ میرا والد میرزا غلام مرتضی گورنمنٹ کی نظر میں ایک وفادار اور خیر خواہ آدمی تھا ، جن کو دربار گورنری میں کرسی ملتی تھی اور جن کا ذکر مسٹر گریفن صاحب کی تاریخ ریئسان پنجاب میں ہے اور ۱۸۵۷ ء میں انہوں نے اپنی طاقت سے بڑھ کر سرکار انگریزی کو مدد دی تھی ۔ یعنی پچاس سوار اور گھوڑے بہم پہنچا کر عین زمانہ غدر کے وقت سرکار انگریزی کی امداد میں دیے تھے ۔ ان خدمات کی وجہ سے جو چٹھیات خوشنودی حکام ان کو ملی تھیں ، مجھے افسوس ہے کہ بہت سی ان میں سے گم ہو گئیں مگر تین چٹھیات جو مدت سے چھپ چکی ہیں ان کی نقلیں حاشیہ میں درج کی گئ ہیں ۔ پھر میرے والد صاحب کی وفات کے بعد میرا بڑا بھائ میرزا غلام قادر خدمات سرکاری میں مصروف رہا ۔ اور جب تموں کے گزر پر مفسدوں کا سرکار انگریزی کی فوج سے مقابلہ ہوا تو سرکار انگریز کی طرف سے لڑائ میں شریک تھا

·
3 years ago
·
0 Likes
·
0 Votes
·
0 Comments
·
#55
View Full Post