By Khatme Nubuwwat on Friday, 06 November 2020
Posted in فتوی
Replies 0
Likes 0
Views 4.6K
Votes 0

قادیانی حضرات کلمہ شھادت پڑھتے ہیں تو پھر قادیانیوں کو کلمہ شھادت پڑھنے کے باوجود کیسے غیر مسلم قرار دیا جا سکتا ہے



قادیانی حضرات کے نزدیک کلمہ شھادت پڑھنے سے آدمی مسلمان نہیں ہوتا بلکہ مرزا قادیانی کی پیروی کرنے اور ان کی بیعت کرنے میں شامل ہونے سے مسلمان ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو کافر کہتے ہیں۔ مرزا غلام احمد قادیانی کہتا ہے کہ خدا نے انھیں یہ الھام کیا ہے کہ




جو شخص تیری پیروی نہیں کرے گا اور تیری بیعت میں داخل نہیں ہو گا اور تیرا مخالف رہے گا وہ خدا اور رسول کی نافرمانی کرنے والا اور جہنمی ہے


تذکرہ طبع جدید صفحہ٣٣٦




نیز مرزا قادیانی اپنا یہ الھام بھی سناتا ہے کہ


خدا تعالی نے میرے پر ظاہر کیا ہے کہ ہر ایک شخص جس کو میری دعوت پہنچی اور اس نے مجھے قبول نہیں کیا وہ مسلمان نہیں ہے


تذکرہ مجموعہ الھامات صفحہ ٦٠٠ طبع دوم




مرزا قادیانی کے بڑے صاحب زادے مرزا محمود قادیانی لکھتے ہیں




کل مسلمان جو حضرت مسیح موعود کی بیعت میں شامل نہیں ہوئے خواہ انھوں نے حضرت مسیح موعود کا نام بھی نہیں سنا وہ کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں


آیئنہ صداقت صفحہ ۳۵




مرزا قادیانی کے منجھلے لڑکے مرزا بشیر احمد ایم اے لکھتے ہیں


ہر ایک ایسا شخص جو موسی کو تو مانتا ہے مگر عیسی کو نہیں مانتا یا عیسی کو مانتا ہے مگر محمد کو نہیں مانتا ، یا محمد کو مانتا ہے مگر مسیح موعود غلام احمد قادیانی کو نہیں مانتا وہ نہ صرف کافر ، بلکہ پکا کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہے


کلمتہ الفصل صفحہ ۱۱۰


·
3 years ago
·
0 Likes
·
0 Votes
·
0 Comments
·
#11
View Full Post